خوش آمدید
مرحبا
نمستے
ہم آپ کے لیے کیا کرسکتے ؟؟
اس کے لیے ہم آپ کی ڈیمانڈ سننا چاهتے هیں ـ
خوش اخلاقی اور اعلی ترین معاشرتی اصولوں کے ساتھ جاپانی بزنس میں ایشی کاوا انٹرنیشل آپ کی خدمت کے لیےـ
ہم جاپانی مارکیٹ سے سیکنڈ هینڈ گاڑیوں کی خرید کرتے هیں
اور ان گاڑیوں کو مختلف مارکیٹوں میں بیچتے هیں ـ
عموماً هم لاطینی ممالک میں گهریلو استعمال کی گاڑیاں ایکسپورٹ کرتے هیں
اور افریقی ممالک میں چهوٹے بڑے ٹرک ـ
يورپ میں فرانس کو جاپان سے پورشے گاڑیاں ایکسپورٹ کرتے هیں ـ
دبئی سے ہم بائرز(خریدار) کی ٍڈیمانڈ پر ہم جاپان کے اوکشن یا لوکل ڈیلروں سے کرین ،شاول مشین فورک لفٹ ، اور هیوی ڈیوٹی ٹرک اور چهوٹے ٹرک خاص طور پر چار ٹن کے ہینو ٹرک خرید کر بهیجتے هیں ـ
آپ دنیا کے کسی بهی ملک سے هوں آپ ہم سے رابطه کریں
ہم آپ کے آڈر پر آپ کے لیے خریداری کرکے جاپان سے بہری جہاز پر چڑهانے تک کی ذمه داری قبول کر سکتے هیں ـ
جاپان سے باہر کے ممالک میں کسٹم قوانین اور دوسری رقوائرمنٹ کے متعلق آپ کو خود هی کچھ کرنا هوگا ـ
آپ ہمیں بتائیں گے که کون سی گاڑی آپ کتنے میں خرید سکتے هیں ـ
ہم کوشش کرکے اس قیمت کی گاڑی آپ کے لیے تلاش کرکے آپ کے لیے خرید لیں گے ـ
جاپان کا خریداری ٹیکس پانچ پرسنٹ اور شپمنٹ کے اخراجات اس کے علاوه هوں گے ـ
زیاده تفصیل سے جاننے کے لیے فون پر رابطه فرمائیں ـ
ہماری کوشش هوتی هے که معاملات خریدار کی سہولت کے مطابق احسن طریقے سے کریں ـ
آپ سے رابطے کے منتظر
ایشی کاوا انٹرنیشنل