میرے متعلق

 انیس سو پینسٹھ میں میں محمد صادق کھوکھر کے گھر تلونڈی موسے خان ضلع گوجرانواله میں پیدا هوا ـ
بچپن میں مجھے پپو کها کرتے تھے ـ
محلے میں اور بھی پپو تھے اس لیے میرا نام پپو تہڑوائی هوا کرتا تھا ـ
تهڑوائی کہتے هیں اس بندے کو جو فصل اٹھنے پر اس کو تولا کرتا تھا ـ
میرے دادا حاجی محمد اسماعیل آپنے قصبے تلونڈی موسے خان اور دیہات کے تہڑوائی یا دھڑوائی تھے
اس لیے ہمیں لوگ تہڑوائی بھی کہتے هیں ـ
ابتدائی تعلیم گورنمٹ پرائیمری سکول تلونڈی موسے خان سے پائی ، جس کو باغ والا سکول بھی کہتے هیں ـ
اس کے بعد گورنمنٹ هائی سکول تلونڈی موسے خان میں تعلیم حاصل کرنے کی کوشش کی یا کہـ لیں که حاصل کی لیکن هائی سکول پاس نہیں کر سکے
ایک تو اپنی آوارھ گردی کی وجه سے اور دوسری وجه تھی جی پیسے کی کمی ـ
انس سو اکیاسی سے میں گوجرانواله کے لاری اڈے پر آٹو الیکٹریشن کا کام سیکھنے لگا
ماں کے چچے زاد بھائیوں کی بسوں کی باڈیاں بنانے کی ورکشاپ هوتی تھی
رحمانی برادرز بس باڈی بلڈرز
اسی کی دھائی میں رحمانی والوں کا بسوں کی باڈیاں بنانے میں پاکستان میں تیسرا بڑا نام هوا کرتا تھا
لاهور والے ایم فخرالدین اینڈ سنز اور بٹ سرور کے بعد ـ
اس ورکشاپ سے میں نے گاڑیوں کی وائیرنگ کا کام سیکھا
اور اس کے ساتھ ساتھ ویلڈنگ اور دوسرے کئی کام بھی ساتھ ایسے هی آتے چلے گئے ـ
وائیرنگ کاکام سیکھنے کے بعد
حاجی یوسف آٹو الیکٹریشن بلمقابل لاری اڈھ گوجرانواله سے سیلف میٹر جنریٹر اور بیٹریاں بنانے کا کام سیکھا ـ
انیس سو تراسی میں میں نے پسرور روڈ تلونڈی موسے خاں میں خاور آٹوالیکٹریشن کے نام سے ورکشاپ شروع کی ـ
اٹوالیکٹریشن کے ساتھ ساتھ محمد رشید عرف شیدا گھڑیاں والے کے ساتھ مل کر موٹر سائیکلوں کی مرمت کا کام بھی شروع کردیا
بلکه ایک طرح سے شیدا گھڑیاں والے نے مجھے یه کام سیکھایا ـ
تلونڈی موسے خان اور اس کے گردنواح کے لوگ مجھے خاور بیٹریاں والے کے نام سے جانتے هیں ـ
پچاسی یا چھیاسی کی بات ہے که اخبار پر پڑھا که لوگ مزدوری کے لیے جاپان جا رهے هیں لیکن انگریزی سے ناواقفیت کی وجه سے ڈیپورٹ هو کر واپس بھجوادیے جاتے هیں ـ
تو مجھے بھی جاپان جانے کا شوق چرایاـ
کوشش کر کے پسے اکٹھے کرکے انیس سو اٹھاسی گے ستمبر میں جاپان چلا گيا ـ


اس کے علاوه جولائی دو ہزار چھ میں میں نے اپنے هوم پیج http://khawar.riereta.net پر ایک فولڈر اردو نام کا بنایا ہے یه اردو نام کا فولڈر آپنی جگه ایک ہوم پیج ہے ـ جس میں اردو ميں بلاگ لکهنے والے لوگوں کي تحاریر کو آٹوم فیڈ کے ذریعے اکٹها کر نے کی کوشش کی گئی ہےـ اردو میں انفرادی طور پر لکهنے والے لوگ اتنے ذیاده نہیں ہیں اور ان کم لوگوں میں سے بهی کچھ انگریزی مکس لکھتے هیں ـ میں نے اس سائیٹ پر ان سب کی تحاریر کو اکٹها کر دیا هے ـ اردو میں بلاگ لکهنے والے ان لوگوں میں سے جب بهی کوئی اپنے بلاگ پر کوئی نئی تحریر پوسٹ کرتا هے وه فوراً اس سائیٹ پر بهی دیکهنے لگتی ہے ـ دیکهنے کے لئیےکلک کریں اور آگر آپ نے ان دنوں اردو میں بلاگ شروع کیا هے تو آپ اپنے بلاگ کی فیڈ مجهے ای میل کریں میں آپ کا بلاگ بهي اس سائٹ میں شامل کر دوں گا