پچھلی صدی کے آخری سالوں میں سے پچانوے کی بات ہے
جب میں نے پہلی بار انٹرنیٹ کا نام سنا تھا ـ
جاپان کے قومی نشریاتی ادارے این ایچ کے کا ایک پروگرام تھا چینل تین پر جس میں ایک غیر جاپانی بندے سے سوال پوچھے جارہے تھے
که انٹر نیٹ ہے کیا اور یه کیسے کام کرتا ہے
اور ای میل کیا هے میں نے یه پروگرام بڑےغور سے دیکھا مگر ایمان داری کی بات یه ہے که بہت سی باتیں سر پر سے گذر گئیں ـ
مگر اس بات کا اندازه هوا که بہت سے کمپیوٹروں کو ایک نیٹ ورک پر لگانے کو انٹر نیٹ کہتے هیں ـ
اس وقت تک بہت سے کمپیوٹروں سے میری مراد میرا اندازھ تھا که دس سے پچاس کمپیوٹر
لیکن اج مجھے اپنے اس اندازے ہنسی اتی ہے ـ
اس پروگرام کو دیکھے دوسرے هی دن اپنے ایک دوست نے بڑے طنزیه انداز میں پوچھا تھا که کیا تم کو انٹر نیٹ کا معلوم ہے ؟
میں نے اس یه بتا کر که هاں کچھ کمپیوٹروں کو ایک نیٹ ورک پر لانے کو انٹر نیٹ کہتے حیران کر دیا تھا ـ
پچانوے هی میں میں پہلي دفعه کوریا گیا تھا جہاں کو تھاکے ماسا یوکی نام کے ایک جاپانی سے ملاقات هوئی جو که بڑھتے بڑھتے دوستی میں بدل گئی ـ
یه میرا آوارھ گردی کا زمانه تھا یا اچھے لفظوں ميں سیاحت کا زمانه کہـ لیں ـ
اس طرح یه هوتا تھا که جس شہر میں بھی دوست هیں مجھے هی ان سے رابطه کرنا پڑتا تھا که کیوں که میرا تو کوئی ایڈریس یا فون نمبر تھا هی نہیں تو کو تھاکے نے کہا که کیوں نہیں تم ایک ای میل ایڈریس بنا لیتے ؟
اس وقت تک ای میل ایڈریس کے متعلق میرا خیال تھا که فون کی طرح ماهانه کچھ دینا پڑتا هو گا
لیکن کو تھاگو نے بتایا که نہیں یه بلکل هی مفت ہو بس جب تم کہیں انٹرنیٹ استعمال کرو گے وهاں ادائیگی کرنی هو گہ جو کافی سے زیادھ سستی ہے ـ
تو جی اسطرح مجھے کو تھاکے نے بنا کر دیا میرا پہلا ای میل کا ایڈریس
جو که
allha@hotmail.com
تھا ـ یه ایڈریس کوتھاکے کے کھر پر هی بنایا تھا ـ اس ایڈریس کو ختم هوئے سالوں هوئے که میں کچھ سال اس ایڈریس کو کھولنے سے معذور رها ـ
انہی دنوں بنایاهو یاهو کا یه ایڈریس میں ابھی تک استعمال کررها هوں ـ
ellha@yahoo.com
فروری ننانوے میں میں اپنا پہلا کمپیوٹر خریدا تھا یا یه کہـ لیں که ایک دوست نے اسمبل کر کے دیا تھا
اس میں ونڈوز اٹھانوے انسٹال تھی ـ
اور انہی دنوں میں اپنا پہلا هوم پیج بھی بنایاتھا جو که ایک فری هوسٹ پر بنایاتھا اور بھر وه هوسٹ بھی اور سائیٹ بھٍی ختم هو گئی ـ
اس صدی کے پہلے سال یعنی سن دوهزار کے اپریل میں میں نے پہلا ائی میک خریدا تھا ـ
جس میں پہلی دفعه ڈی وی ڈی آئی تھی
ان دنوں هی پہلی دفعه میں نے هوم پیج بنانے کا طریقه کسی حد تک ایک جاپانی جوڑے سے سیکھا تھا جو که فرانس میں سیر کے لیے آئے هوئے تھے که دوستی سی هوگئی ـ
فٹبال ٹیموں کی وردیوں کی اون لائین شاپ بنانے کا بھی شوق چرایا تھا مگر تکنیکی مہارت نه هونے کی وجه سے یه بیل منڈھے نه چڑھ سکی ـ
دوہزار تین میں میں نے یه هوم پیج بنایا تھا
khawar.riereta.net
سپین کے صوبه کتلان کے شہر بارسلونا میں ملاقات هوئی تھی جی ایک گروپ سے جن کا هوم پیج ہے
http://riereta.net
اس گروپ میں لاطینی امریکه کے ممالک کے لوگ بھی تھے تو انگریز اور فرانسیسی بھی امریکی بھی تھے تو میں ایک مسلمان بھی ـ
میں نے ان لوگوں سے بہت کچھ سیکھا ہے اور ان لوگوں سے دوستی اور واقفیت پر فخر کرتا هوں ـ
یونکس کی سپورٹ کرنے والے اور یونکس کو ایک مسلک کی طرح ماننے والے یه سب لوگ ایک دوسرے سے بهت مخلص تھے ـ
یہیں ایک اسٹریلوی سے مشورے سے میں میکنتوش پر اردو لکھنے کے قابل هواتھا
اورپھر دوہزار چار میں میں اردو کے وکی پیڈیا میں شامل هوچکا تھا
مجھے فخر ہے که اس عظیم پروجیکٹ میں میں بھی شامل هوں اور اس میں کام کرنے والے عظیم لوگوں کی لسٹ میں میرا کم مایه کا نام بھی لکھا جاتا ہے
اردو میں بلاگ لکھنا شروع کیا تھا
دوهزار چار کے اخری دنوں میں جو که اب بھی جاری ہے
اس بلاگ پر سب سے بڑا شکوھ هوا کرتا تھا ڈبے بننے کا مگر اب جب که مائیکروسوفٹ کی تکنیک ترقی کر گئی ہے تو وهی تحاریر جو که ڈبے بن جایا کرتی تھیں اب ٹھیک نظر آتی هیں ـ
دوهزار آٹھ کے چھٹے مہینے کی چھٹی تاریخ کو میں نے بنایا ہے یه دومین
http://gmkhawar.com
اس کو آپ جی ایم خاور بھی پڑھ سکتے هیں اور
غمخوار بھی ـ
غمخوار ڈاٹ کوم !ـ کیسا ہے ؟؟
3 Comments
میں نے اور میرے بیٹے زکریا نے 1994ء میں انٹرنیٹ کا استعمال شروع کیا تھا ۔ اس زمانہ میں اسلام آباد میں یو این او کا ایک ادارہ پانچ سو روپیہ ماہوار پر یہ سہولت مہیا کرتا تھا ۔ اس کی رفتار بہت سُست تھی اور کُل الفاظ کی بھی پابندی تھی ۔ پھر بھی نہ ہونے سے بہت بہتر تھا ۔
چکھ سالوں سے میرا اپنا سرور ہے اور میرا اُردو بلاگ اسی پر ہے
http://theajmals.com/blog
اور ہاں ۔ آپ نے اپنا پورا نام ظاہر کر دیا ۔
http://khawar.riereta.net/
پڑھوں یا یہ
http://khawarking.blogspot.com/
یا یہ
http://gmkhawar.com/
کس پر اکثر لکھتے ہیں؟
میری فوٹوز، یہ صفحہ تو صحیح کام نہیں کر رہا